اسلام آباد(وقائع نگار)نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میرنے کہاہیکہ تمام محکمے ملکر اسموگ کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق عامرمیر نے کہا ہے کہ اسموگ کیتدارک کیلئے دفعہ 144 کا بھی نفاذ کیا گیا،جن گاڑیوں کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں وہ سڑکوں پر نہیں آسکتیں۔انہوں نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیاثرات عام آدمی تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔نگران وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹ کے جرمانوں کے اختیارات ہائیکورٹ نے ختم کر دئیے ہیں، مجسٹریٹ کے اختیارات بحال کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے پر غورکررہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر سزا نہیں ہوگی تو پھرگراں فروشی کیسے کم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : فرخ حبیب منظر عام پر آ گئے،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو الوداع