ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا

ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا، کل یکم ربیع الثانی ہوگی۔
”پاکستان ٹائم ” کے مطابق ربیع الثانی 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوا۔ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کردیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ربیع الثانی 1445 ہجری کل ہوگی۔وزارت مذہبی امور نے چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرخ حبیب منظر عام پر آ گئے،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو الوداع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں