sawati

اعظم سواتی اشتہاری قرار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو اشتہاری ملزم قرار دے دیاگیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اعظم سواتی کو متنازع ٹویٹس کے کیس میں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری ملزم قرار دے دیا،عدالت نے حکم جاری کر دیا کہ اعظم سواتی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے دونوں مقدمات میں اشتہاری قرار دیدیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : فرخ حبیب منظر عام پر آ گئے،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو الوداع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں