سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے حیران کن دعویٰ کر دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات بہت نتیجہ خیز رہی۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ بھی میدان میں آ گئی ،اسرائیلی فوج سے لبنان کی سرحد پر شدید جھڑپ
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطی کے خاص دورے پر ہیں اور اسی دوران وہ سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات کے لئے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض میں انٹونٹی بلنکن اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے سے کم وقت تک جاری رہی اور اس دوران حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے ساتھ ان کی ملاقات بہت نتیجہ خیز رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لندن میں فلسطینیوں کے حق میں مارچ ،بی بی سی عمارت کے سامنے ہزاروں جمع

اپنا تبصرہ بھیجیں