نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے زیادہ سکور کا ریکارڈ قائم کر دیا ،سری لنکن باﺅلروں کی دل کھول کر دھلائی ۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 428رنز بنا ڈالے ،کھلاڑیڈی کاک ، ڈوسم اور مارکرم نے سنچریاں سکور کیں اور جی بھر کر سری لنکا کے باﺅلروں کی ٹھکائی کی ۔نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہتھا ، کپتان ٹمبا بووما محض 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم کوئنٹن ڈی کاک اور راسی وین ڈیر ڈوسن نے دوسری وکٹ کیلیے 204 رنز کی شراکت قائم کی، ڈی کاک 100 رنز بناکر آوٹ ہوئے،انکی اننگز میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، وین ڈیر ڈوسن 108 کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : کرکٹ ورلڈ کپ ،بنگالیوں نے افغانیوں کودھول چٹا دی