PIA steel mills

2بڑے ملکی اداروں کو بیچنے کی تیاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت نے دو بڑے ملکی اداروں پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملزکی نجکاری کی تیاریاں تیز کر دیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی منظوری دیدی گئی ،مالیاتی مشیروں کی خدمات حاصل کرنے کیلئے ہنگامی ضابطے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ آئیندہ چار ماہ میں پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات طے کرنے میں آسانی ہو گی ،25 عالمی مالیاتی فرمز کو درخواست بھیج کر تجاویز طلب کی جائیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی 21اکتوبر کو واپسی ،خواجہ آصف کی بھی یقین دہانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں