khawaja asif

نواز شریف کی 21اکتوبر کو واپسی ،خواجہ آصف کی بھی یقین دہانی

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اکیس اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں ،استقبال کی ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی سے عوام سخت پریشان ہے ،پی ٹی آئی نے چار سالہ دور میں جو کچھ کیا سب کے سامنے ہے ،نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر تمام مسائل کو حل کرے گا ،ن لیگ کے ہر دور میں پاکستان ترقی کی جانب گیا ،دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا ،پی ٹی آئی کا دور ملک میں مہنگائی کا باعث بنا ۔

یہ بھی پڑھیں : خدیجہ شاہ کی لاہور ہائیکورٹ کو درخواست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں