khadija shah

خدیجہ شاہ کی لاہور ہائیکورٹ کو درخواست

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ نے کیسز کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو ایک مقدمہ میں رہائی کے بعد دوسرے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے ،اب بھی خدشہ ہے کہ ضمانت منظور ہونے کے بعد نامعلوم کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا ،عدالت درخواست گزار کیخلاف درج کیسز کی تفصیلات طلب کرے ۔درخواست میں وفاقی حکومت اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : حلیم عادل اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں