کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور کر لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نو مئی کے ہنگامہ آرائی اور جلاﺅ گھیراﺅ کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں : چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل ایسے چل رہا ہے جیسے بہت بڑا مجرم ہو، علی محمد خان