لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق خاتون اول کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے عدات سے رجوع کیا ،درخواست میں بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے ۔جسٹس عالیہ نیلم 12اکتوبر کو درخواست پر سماعت کریں گی ۔
یہ بھی پڑھیں : خدیجہ شاہ کی لاہور ہائیکورٹ کو درخواست