dead line

ڈیڈ لائن میں 24دن باقی ،افغان باشندوں کے خلاف آپریشن تیز

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے غیر قانونی مقیم افراد کو دی گئی ڈیڈ لائن میں 24دن باقی،افغان باشندوں کیخلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی نیلم کالونی میں کومبنگ آپریشن کے دوران چودہ افغان باشندے گرفتار کر لیے گئے ،سائٹ، کورنگی ،سہراب گوٹھ اور دیگر علاقوں میں بھی بھرپور ایکشن جاری ،افغانیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ،کوئٹہ میں 130غیر قانونی مقیم افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں