آئی ایم ایف کاایف بی آرکی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روپیہ ہوش سنبھالنے لگا،ڈالر چھ ہفتوں کی کم ترین سطح پر بند

پاکستان ٹائم کے مطابق آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ نگران حکومت کے دوران کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا سکتے،ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر ٹیکس ہدف حاصل کر لے گا اور ایف بی آر کی کارکردگی سے آئی ایم ایف مطمئن ہے۔ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا جس میں جولائی تا ستمبر محصولات کا ڈیٹا آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ہدف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا،ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 2.1 ٹریلین ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ تین ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1.98 ٹریلین روپے رکھا گیا تھا،ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے پلان سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس،اعجاز چوہدری 14 روزہ ریمانڈ پر جیل روانہ

دوسری طرف ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ ایف بی آرکا سسٹم ریٹرن فائلنگ کی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے مکمل طور پر فعال ہے،ایف بی آر کو لکھے گئے ایک خط میں کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کچھ مسائل کا ذکر کیا ہے جن کا یا تو تعلق ٹیکس سال 2023 کے ریٹرن فائل کرنے سے نہیں ہے یا انہیں پہلے ہی حل کیا جا چکا ہے۔ایف بی آر نے ہمیشہ ٹیکس دہندگان اور ان کے نمائندوں بشمول کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو بروقت حل کرنے میں تیزی سے کام کیا ہے۔اس حقیقت کا اعتراف کراچی ٹیکس بار ایسو سی ایشن/پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے ساتھ مختلف خط و کتابت میں تحریری طور پر بھی کیا ہے۔مزید برآں اس سال اب تک کسی کی طرف سے سسٹم کی سست روی یا سسٹم کی خرابی سے متعلق کو ئی مسئلہ نہیں اٹھایا گیا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ IRIS-2.0اپلیکیشن مکمل طور پر فعال ہے جسے ریٹرن باآسانی فائل کرنے اور ریٹرن کی تاریخ میں توسیع سے بچنے کے لئے یقینی بنایا گیا تھا۔کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل اور ان کے حل کی تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:”سو گیدڑوں کا قائد شیر بھی ہو تو نتیجہ ذلت اور ناکامی ہی رہتا ہے“حفیظ اللہ نیازی نے نواز شریف کے زوال کی کہانی بیان کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں