لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ماڈل ٹاﺅن میں ن لیگ کا دفتر جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی ،پولیس نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اعجاز چوہدری کو پیش کیا ،تفتیشی نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے مسترد کر دیا گیا ۔سماعت کے دوران اعجاز چوہدری نے درخواست کی کہ دل کا مریض ہوں سٹنٹ ڈلا ہوا ہے ،نجی کنسلٹنٹ سے معائنے کی اجازت دی جائے ،عدالت نے درخواست مسترد کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس کا اوپن یا ان کیمرہ ٹرائل ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا