روپیہ ہوش سنبھالنے لگا، ڈالر چھ ہفتوں کی کم ترین سطح پر بند

روپیہ ہوش سنبھالنے لگا، ڈالر چھ ہفتوں کی کم ترین سطح پر بند

کراچی(کامرس رپورٹر) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔مارکیٹ ذرائع بتاتے ہیں کہ ڈالر کے خریدار کم ہیں، ڈالر کی سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جس کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 70 پیسے کم ہو کر 290 روپے 70 ہے جو گزشتہ ہفتے کیآخری کاروباری روز 291.76 پر بند ہوا تھا۔ انٹر بینک میں گزشتہ 14 روز کے دوران امریکی ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 16.40 روپے سستا ہوا ہے اور پاکستانی روپے کے مطابلے میں 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 293 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس،اعجاز چوہدری 14روزہ ریمانڈ پر جیل روانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں