وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2023- 24 کے دوران ترقیاتی بجٹ میں 150 سے 200 ارب روپے کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد،خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان چالان میں قصور وار قرار
نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزرائے خزانہ کا پی ایس ڈی پی بارے اجلاس ہوا نگران وزیراعلی سندھ، وفاقی و صوبائی سیکریٹری خزانہ و پلاننگ حکام نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں اخراجات کو کم کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔وزیر خزانہ نے کہا صوبے کٹوتی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے منصوبوں کی ترجیحات طے کریں،پرائمری بجٹ خسارے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ پر کٹوتی لگائی جائے گی،ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بیورو کریسی کی وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں