Jana submitted the challan of house attack and other cases

جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد،خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان چالان میں قصور وار قرار


لا ہو ر(کرائم سیل)کور کمانڈر ہاﺅس لاہور حملے سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں پیش رفت،پولیس نے حملے سمیت دیگر مقدمات کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بشری بی بی کا آڈیو لیک کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی خبر آگئی

پاکستان ٹائم کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے سکر وٹنی کے بعد چالان عدالت میں جمع کروایا جا ئے گا، 9 مئی مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔چالان میں ڈاکٹر یاسمین راشد،خدیجہ شاہ،صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں،کور کمانڈر ہاﺅس حملہ کیس،عسکری ٹاور حملہ،شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے کا چالان جمع کروادیا۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کارکنان نے اہم سرکاری اور دفاعی اداروں کی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس میں شہدا کی یادگاروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔سانحہ 9 مئی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے کئی رہنماءوں کو گرفتار کیا جن میں اعجاز چودھری،میاں محمود الرشید، شہریار آفریدی،عمر سرفراز چیمہ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں