پنجاب میں بیوروکریسی کی وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، گریڈ 21تک کے 22سے زائدسیکرٹریز، سی ای اوز، ایڈیشنل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری تبدیل کر دئیے گئے، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:لندن میں ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پنجاب میں بیوروکریسی کی وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 21 کی تعیناتی کی منتظر فرح مسعود کو چیف سیٹلمینٹ کمشنر پنجاب تعینات کر دیا گیا،گریڈ 20 کے سعید رمضان کی گریڈ 21 میں پروموشن، ممبر انکوائریز ون ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات۔تعیناتی کے منتظر شعیب اکبر کو سیکرٹری ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا،سیکرٹری ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ احمد مستجب کو تبدیل کرکے ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ممبر انکوائریز ون ایس اینڈ جی اے ڈی عاصم صادق قریشی کو ممبر پنجاب سروس ٹربیونل تعینات کر دیا گیا۔ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم زبیر وحید کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت۔چیف سیٹلمینٹ کمشنر پنجاب شہزاد سعید کو ممبر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم تعینات کر دیا گیا، سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ آفتاب احمد کو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن تعینات کر دیا گیا۔عمران حامد کو سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو تعینات کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:افغان سرزمین پاکستان پر حملوں کے لئے استعمال ہوتی ہے ،اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم کا الزام

شوذب سعید کو ڈی جی محکمہ آثار قدیمہ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔شعیب خان کو ڈائریکٹر فوڈ پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کوثر خان کو ڈی جی ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن جنگلات آمنہ منیر کو ڈی جی سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔تعیناتی کے منتظر مہتاب وسیم کو پراجیکٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ زراعت تعینات کر دیا گیا۔سیکرٹری ایگری کلچر کمیشن زاہد اقبال کی گریڈ 20 میں ترقی ،سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔حمیرا اکرم کو ایم ڈی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔شیریں ناز کو ڈی جی ایجنسی فار بارانی ایریاز ڈویلپمنٹ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔وسیمہ عمر کو ایم ڈی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاﺅنڈیشن کاشف منظور کو ڈی جی پبلک لائبریریز تعینات کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ٹرانسپورٹ انوار علی کو ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی خالد جاوید کو تبدیل کرکے خدمات ایل ڈی اے کے سپرد جبکہ تعیناتی کے منتظر اسامہ مجید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی تعینات کر دیا گیا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا جعلی،سمگل شدہ، غیر قانونی ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں