پاکستان میں 5Gسروس کا آغاز کب ہو گا،ڈاکٹر عمر سیف نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(وقائع نگار)نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف اور پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ 10 ماہ کے اندر پاکستان میں 5 جی سروسز شروع کر دی جائیں گی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ 5G سروسز کے آغاز میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔ٹیکسیشن، ٹیلی ڈینسٹی اور سپیکٹرم سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے گا۔عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کی جانب سے 2023 کے وسط تک 5G متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی بارے تازہ خبرآگئی

اپنا تبصرہ بھیجیں