حکومت نے موبائل فون قسطوں پر دینے کی تیاری پکڑلی

حکومت نے موبائل فون قسطوں پر دینے کی تیاری پکڑلی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) حکومت پاکستان نے ہر طرح کے موبائل فونز آسان قسطوں پر دینے کی تیاری پکڑلی اور اس سلسلے میںسفارشات طلب کر لی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی بارے تازہ خبرآگئی

تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈی جی ایم او آئی ٹی کی زیر صدارت اجلاس میں تمام موبائل فون کمپنیوں کو اس بارے میں اعتماد میں لیاگیا کہ حکومت وقت آسان اقساط پر موبائل فون دینے کے حوالے سے قانون سازی کرنا چاہتی ہے جس کے بعد پاکستان بھر کے شناختی کارڈ رکھنے والے تمام افراد کمپنیوں سے موبائل فون قسطوں کے ذریعے حاصل کر سکیں گے ۔ قواعدوضوابط بارے اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ قسط ادا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ صارف کا شناختی کارڈ یا پھر موبائل فون کی آئی ایم ای آئی کو بلاک کردیا جائے گا تاہم اس پرابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکاتاہم سفارشات کو حتمی شکل دینے کا مرحلہ جاری ہے اور آئندہ دنوں میں دیگر متعلقہ اداروں کو بھی اعتماد میں لیا جاسکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں