SHO changed

لاہور میں ایس ایچ اوز کی اکھاڑ پچھاڑ،نئی تعیناتیاں اور تبدیلیاں

لاہور(کرائم رپورٹر)11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات، 05 کی ایس ایچ او شپ تبدیل،7سابقہ ایس ایچ اوز کلوز لائن،3ڈولفن سکواڈ میں تعینات۔
پولیس لائنز سے انسپکٹر اشفاق احمد کو ایس ایچ او نصیر آباد تعینات کر دیا گیا،جنرل ڈیوٹی سے سب انسپکٹر محمد یونس ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ تعینات،سب انسپکٹر ندا اشفاق ایس ایچ او وومن ریس کورس،سب انسپکٹر علی زیب دستگیر ایس ایچ او شادمان تعینات ،سب انسپکٹر قادر ایس ایچ اومناواں،سب انسپکٹر رائے آصف جبار ایس ایچ او غازی آباد تعینات ،سب انسپکٹر وقاص اشرف ایس ایچ او گارڈن ٹاون،سب انسپکٹر حافظ صداقت ایس ایچ او نیو انارکلی تعینات،سب انسپکٹر راشد فاروق ایس ایچ او ہڈیارہ،سب انسپکٹر زاہد محمودایس ایچ او نولکھا تعینات،سب انسپکٹر عرفان سخاوت کو ایس ایچ او گوالمنڈی تعینات کر دیا گیا،ایس ایچ او ہڈیارہ کو ایس ایچ او جنوبی چھاو¿نی،ایس ایچ او نیو انارکلی کو ایس ایچ او ہربنس پورہ لگا دیا گیا،ایس ایچ او غازی آباد کو ایس ایچ او مانگامنڈی،ایس ایچ او مناواں کو ایس ایچ او سندر لگایا گیا،ایس ایچ او گارڈن ٹاون کو ایس ایچ او جوہر ٹاون تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
سابقہ ایس ایچ اوز قلعہ گجر سنگھ، وومن ریس کورس، جنوبی چھاو¿نی، شادمان،سندر، جوہر ٹاون اور مانگا منڈی پولیس لائنز کلوز،سابقہ ایس ایچ اوز ہربنس پورہ، نصیر آباد اور گوالمنڈی کے ڈولفن فورس میں تعینات کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران کو فوری جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : جڑانوالہ جلاﺅ گھیراﺅ واقعات تحقیقات کیلئے 10جے آئی ٹیز کی تشکیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں