shahid munir

پروفیسر شاہد منیر کو تمغہ امتیاز ملنے کی خوشی میں تقریب کیک کاٹا گیا ،تعلیمی خدمات پر خراج تحسین

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر ) پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر انجینئر شاہد منیر کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز ملنے کی خوشی میں کمیشن کے سٹاف کی طرف سے تقریب کا انعقاد اورکیک کاٹا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی ایچ ای سی ڈاکٹر منصور بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ یہ کمیشن کا بہت بڑا اعزاز ہے۔ حکومتی سطح پر تعلیم کے میدان میں ڈاکٹر شاہد منیر کی خدمات کا اعتراف خوش آئند ہے۔ کمیشن کی ترقی اور اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے ڈاکٹر شاہد منیر کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس میدان میں اپنی خدمات کے دائرے کو مزید وسعت دیں گے ، ہم سب ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے اس موقع پر کہا کہ میں تمغہ امتیاز دینے پر حکومت پاکستان کاممنون ہوں اور عزم کرتا ہو ں کہ تعلیم وتحقیق کے میدان میں اپنی خدمات جاری رکھونگا۔ ملک وقوم کی ترقی کاراز بھی علم کے فروغ میں ہے۔انہوں نے اپنے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کرنے پر ایچ ای سی سٹاف کا شکریہ اداکیا۔ تقریب میں ڈاکٹر منصور بلوچ، ڈی جی فنانس حسن منیر ، ڈاکٹر تنویرقاسم، ڈاکٹر آصف منیر، راﺅ نعمان، ڈاکٹر ممتاز، ڈاکٹر بشری عنایت راجہ اور دیگر سٹاف نے ڈاکٹر شاہد منیر کو پھول بھی پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں : ”ای پے پنجاب “کے ذریعے ٹیکس ریونیو میں ریکارڈ اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں