لاہور(وقائع نگار)پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں اور ٹیکسوں کے آن لائن نظام ‘ای پے پنجاب’ کے ذریعے 2 نئے ٹیکسوں ہائی وے پروکیورمنٹ اور بلڈنگ ٹینڈر پروکیورمنٹ فیس کی ادائیگی بھی گھر بیٹھے ممکن ہو گئی ہے، پورٹل سے اب محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس سمیت 12 محکموں کے 30 محصولات کی ادائیگی ہو سکے گی جبکہ ایپ سے صوبائی حکومت کو ابتک 225 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے، آن لائن ٹرانزیکشنز 3 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔ یہ بات پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : بروقت الیکشن کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر