لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 9مئی کے مزید 6مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف سے تفتیش کی اجازت دیدی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ،نو مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ کے چھ کیسز میں عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دیدی گئی ۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف اس وقت اٹک جیل میں قید ہیں۔
