اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے ،چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت کو جوابی خط تحریر کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے صدر مملکت کو جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے،الیکشن ایکٹ 2017میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن تاریخ دینے میں بااختیار ہے ،صدر کے عہدے کا احترام کرتے ہیں ،صدر تب تاریخ دینے کے مجاز ہوتے اگر وہ اسمبلیاں خود تحلیل کرتے ، صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
