روس یوکرائن جنگ،صدر پیوٹن کا ایسا فیصلہ کہ دنیا دنگ رہ جائے

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم یوکرین سمیت تمام مغربی ممالک سے جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں اور کسی بھی قسم کی بالادستی کے خلاف ہیں، کچھ ممالک نے اپنی بالا دستی برقرار رکھنے کیلئے جنگ شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں:تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے،پوپ فرانسس کی اپیل
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کےساتھ جنگ ختم کرنے کا اشارہ دے دیتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ روس یوکرین کے ساتھ جنگ کاخاتمہ چاہتا ہے، ہم مغربی ممالک سے جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، کچھ ممالک نے اپنی بالادستی برقرار رکھنے کیلئے جنگ شروع کی، اور ہم کسی بھی قسم کی بالادستی کے خلاف ہیں، اگلے سال اپنی سربراہی میں برکس کے کردارکومضبوط بنائیں گے۔برکس اجلاس میں شامل اراکین نے بلاک کی توسیع پر اتفاق کیا، اور آج سمٹ کے اختتام سے قبل بلاک کے رہنما توسیع کا اعلان کریں گے۔اجلاس میں بلاک کے رہنماو¿ں نے یوکرین جنگ میں روس کی مذمت سے گریز کیا اور روس کے بیانیے کو دہراتے ہوئے جنگ کو مغرب کے اقدامات کا ردعمل قرار دیا۔واضح رہے کہ 22 ممالک نے باضابطہ طور پر شمولیت کیلئے درخواست دے رکھی ہے، اور بلاک میں توسیع کا منصوبہ چینی صدر شی جن پنگ نے پیش کیا تھا۔یاد رہے کہ ولادیمیر پیوٹن کے خلاف بغاوت کرنے والے کرائے کے فوجیوں کے گروپ ”ویگنر“ کے سربراہ یوگینی پریگوڑن کے روس میں ایک طیارہ حادثے میں مارے گئے ہیں۔روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاز میں نو دیگر افراد بھی سوار تھے جو مارے گئے۔ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جانے والے طیارے میں سات مسافر اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں