تشدد، انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کیلئے مذہب کا استعمال بند کیا جائے،پوپ فرانسس کی اپیل

ویٹیکن سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ مذاہب کا منافرت پر اکسانے کے لیے استعمال بند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:مذہبی انتہا پسندی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ہندوستان سرفہرست

پوپ فرانسس نے مذاہب کے نام پر تشددکا شکار افراد کے دن پر خصوصی پیغام دیا کہ تشدد،انتہاپسندی اور اندھی جنونیت کےلیے مذہب کا استعمال بندکیا جائے،قتل،دہشت گردی،جبر اور جلاوطنی کے لیے بھی خدا کا نام استعمال کیا جانا بند کیا جائے۔دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق پوپ فرانسس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات پر عالمی سطح پر غور و فکر کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں چوکس رہنےکی ضرورت ہے، نئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں تشدد اور امتیازی سلوک کو جڑ نہیں پکڑنی چاہیے۔پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے تصور اور استعمال کو ذمہ دارانہ انداز میں پیش کرنےکی ضرورت ہے،مصنوعی ذہانت کا استعمال اخلاقی عکاسی،تعلیم اورقانون کے دائرے تک بڑھایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکارکا اصل چہرہ بے نقاب،50 ہزار مساجد،20 ہزار چرچ انتہا پسندوں کا نشانہ بنے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں