lahore high court

”الیکشن 90دن میں ہی کرانا ہونگے“

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن نوے دن کے اندر ہی کرانا ہونگے ،اسمبلیاں اچانک تحلیل نہیں ہوئیں ،ہر کسی کو اس کا علم تھا،کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے جج کے اہم ریمارکس ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صدر مملکت کو عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے احکامات کیلئے درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہر صورت اپنی تیاری مکمل رکھنی چاہیے تھی ،اسمبلیاں اچانک تحلیل نہیں ہوئیں ،ہر کسی کو اس کا علم تھا،جون میں مردم شماری ہو گئی تھی تو منظوری کیوں نہیں دی گئی ،جو بھی ٹائم لائن بنتی ہے اسے 90 دن کے اندر لانا چاہیے۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کیلئے طلب کر لیا ،مزید سماعت 6ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی سزا معطلی کیس کی سماعت سیکرٹری الیکشن کمیشن شکایت فائل نہیں کر سکتے،کھوسہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں