مونس الٰہی کرپشن و منی لانڈرنگ میں ملوث؟ انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

مونس الٰہی کرپشن و منی لانڈرنگ میں ملوث؟ انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

لاہور (وقائع نگار خصوصی ) قومی احتساب بیورو (نیب )کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس میں قرارپایا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، پرویز الٰہی کے وزیر اعلی بنتے ہی مونس الہی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:فیاض الحسن چوہان نے پاک فوج کو ’مبارکباد‘ دیدی

پاکستان ٹائم کے مطابق نیب نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ مونس الٰہی نے اپنے فرنٹ مینوں عظمت حیات اور سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں، مونس الٰہی نے جولائی 2022 سے اپنے بینک اکائونٹس میں ملکی و غیر ملکی بھاری رقوم جمع کرائیں،جولائی 2022ء کے بعد 72ملین روپے سے 384کنال سے زائد اراضی خریدی اور خریدی گئی اراضی بظاہر کک بیکس اور رشوت کی رقم سے بنائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مونس الٰہی نے اپنے والد کے وزیراعلی کے عہدے کا غلط استعمال کیا جب کہ مونس الٰہی نے گجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوا کر رشوت وصول کی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سرکاری ٹھیکوں میں کیک بیکس کے کیس میں پرویز الٰہی زیرحراست ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں