لاہور، راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بٹگرام چئیر لفٹ میں پھنسے 8 افراد کے کامیاب ریسکیو آپریشن پر فوج کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ پاک کے کرم،پاک افواج کی لازوال محنت اور مقامی لوگوں کے تعاون سے تمام قیمتی جانیں بچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:بٹگرام چیئرلفٹ کا مالک اور آپریٹر گرفتار
اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ جو الائی ریسکیو آپریشن کی کامیابی ہے اِس کے پیچھے وردی ہے، اللہ پاک کے کرم،پاک افواج کی لازوال محنت اور مقامی لوگوں کے تعاون سے تمام قیمتی جانیں بچ گئی ۔ اِس ریسکیو آپریشن کے ذریعے پاک افواج نے ریاست اور عوام کے تحفظ کی اعلی روایات کو برقرار رکھا ہے ۔ پاک افواج جب الائی میں عام شہریوں کو بچا رہی تھی عین اس وقت وزیرستان میں اپنے جوان پاکستان پر قربان کر رہی تھی،الائی آپریشن نے ثابت کیا کہ پاک افواج اور پاک عوام کے اتحاد سے پاکستان ہر چیلنج کامقابلہ کرسکتا ہے ۔