لاہور میں پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی تھانے کو ’’لوٹ‘‘ لیا، مقدمہ درج

لاہور میں پولیس اہلکاروں نے اپنے ہی تھانے کو ’’لوٹ‘‘ لیا، مقدمہ درج

  لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ ٹائون شپ میں اسلحہ چوری ہوا جس میں کوئی نہیں بلکہ خود پولیس اہلکار ملوث نکلے جس پر  13 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،  یہ مقدمہ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے حکم پر پولیس کی مدعیت میں دفعہ 409 کے تحت درج ہوا جس کے بعد ایف آئی آر کو سیل کر کے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:بٹگرام چیئرلفٹ کا مالک اور آپریٹر گرفتار

پاکستان ٹائم کوپولیس ذرائع نے بتایا کہ  مقدمے میں اے ایس آئی طارق عزیز، ہیڈکانسٹیبلز ثنا اللہ ،شہزاد اقبال، ہیڈ کانسٹیبلز سلیمان، شبیر،عارف اور ارشد، کانسٹیبلز ساجد،احسن،عمر،حارث،رضا اور سعید کو بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔تھانے کے مال خانے  سے امریکی ساختہ بریٹا پستول چوری ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں