جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کے بارے تازہ خبرآگئی

جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کے بارے تازہ خبرآگئی

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) سرگودھا میں سول جج کی اہلیہ کے تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ لاہورکے جنرل ہسپتال میں پچھلے 29 روز سے زیر علاج ہے، رضوانہ کے معمولی زخموں کی تازہ ڈریسنگ (پٹی ) کی گئی، اس کے سر کے زخم گہرے ہیں۔رضوانہ میل نیوٹریشن (غذائیت کی کمی)کا شکار ہے اور اس کی غذائی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ کا قتل ،شوبز ستاروں کاملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

پاکستان ٹائم کے مطابق سربراہ میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ رضوانہ کے چہریاورکمر کے زخموں کی اسکن گرافٹنگ کرلی گئی ہے لیکن بچی کے سرکی فلیپ سرجری کا فیصلہ زخم کی حالت دیکھ کر کیا جائے گا۔پروفیسر جودت سلیم کا کہناتھاکہ رضوانہ کی ری کنسٹرکٹو پلاسٹک سرجری کی جائے گی، سرجری سیشن کے دوران بچی کا کھانا پینا بند رکھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں