کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ کا قتل ،شوبز ستاروں کاملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ کا قتل ،شوبز ستاروں کاملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

کراچی (شوبز ڈیسک) خیرپور کی حویلی میں مبینہ تشدد سے جاں بحق 10 سالہ فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ریپ اور جسمانی تشدد کی تصدیق ہونے کے بعد شوبز سٹارز نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رضوانہ تشدد کیس جج کی بیوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ملزمان جیل میں تو چلے جاتے ہیں تاکہ ہم سب چپ ہوجائیں لیکن کچھ ہوتا نہیں ہے، اس لیے جب تک سخت سزا دے کر دوسروں کے لیے مثال قائم نہیں کی جاتی ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔ اداکار احسن خان نے کہا کہ ڈراما سیریل اڈاری کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں دوسرے بچوں کے لیے کیا کرسکتا ہوں، فاطمہ کی دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فاطمہ کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں، میں فاطمہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتی ہوں۔ اداکارہ ارمینہ خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ اس درندہ صفت انسان کو سخت سزا دے کر دوسروں کے لیے مثال قائم کی جائے۔ سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ جب تک مجرم کو سزا نہیں ملتی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں