نگران وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو ایسی یقین دہانی کرا دی کہ ن لیگ بھی دنگ رہ جائے

نگران وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو ایسی یقین دہانی کرا دی کہ ن لیگ بھی دنگ رہ جائے

کراچی(وقائع نگار)پیپلز پارٹی کے سینیٹر نثار کھوڑو نے بتایا ہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں اپنے تحفظات بتادیے، نگراں وزیراعظم نے پی پی وفد کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو نہیں روکا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس پرنوازشریف بیان بھی آگیا

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ نگراں وزیر اعظم کو بتایا کہ سندھ کے کئی سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے،کراچی میں کارکنوں کے قتل کے واقعات پر نگراں وزیراعظم کو تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے عثمان ہنگورو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ لیاری سے ہمارے ایم پی اے علی محمد ہنگورو تھے، سیاست میں ہمارا شیوہ ہے کہ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، جلد ہی ملک میں عام انتخابات ہونے ہیں، یہ انتخابات کب ہوں کے وہ اعلان کرنے والے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں