بشریٰ بی بی بنی گالہ میں نہیں رہتی تھی لیکن ملاقات ہوتی تھیں، عمران خان کے نکاح کے مبینہ گواہ عون چودھری نے چپ کا روزہ توڑ دیا

بشریٰ بی بی بنی گالہ میں نہیں رہتی تھی لیکن ملاقات ہوتی تھیں، عمران خان کے نکاح کے مبینہ گواہ عون چودھری نے چپ کا روزہ توڑ دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ایک وقت تک عمران خان کے قریب رہنے والے اور تیسری شادی کے مبینہ گواہ عون چوہدری  نے انکشاف کیا ہے کہ  عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی خواہش کا سن کر حیران رہ گیا تھا لیکن ان سے 15 سے 20 سال چھوٹا تھا لہٰذا کچھ نہ کہہ سکا، شادی سے قبل بھی عمران خان کے ساتھ بشریٰ بی بی سے کئی بار مل چکے تھے، وہ بنی گالہ میں رہتی نہیں تھیں لیکن عمرا ن خان شادی سے قبل بشریٰ بی بی سے ملتے رہے ہیں، وہ کہتے  تھے کہ میرا بشریٰ سے تعلق روحانیت کے حوالے سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جلاﺅ گھیراﺅ کیس عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت

 نجی ٹی وی چینل کودیئے گئے ایک انٹرویو میں عون چودھری نے اعتراف کیا کہ عمران خان کا ایک وفادار ساتھی تھا، انہوں نے مجھے جب بتایا کہ وہ بشریٰ بی بی سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو مجھے حیرانی ہوئی،  میں نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ خوش ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ جی !،  اس کے بعد میں دونوں کی شادی میں بطور گواہ شریک ہوا،اس کے بعد میں انہیں کیا کہتا کیوں کہ عمران خان 62 سے  65 سال کے ہیں اور  میں ان سے 15 سے 20 سال چھوٹا ہوں،  ان سے کئی سال  چھوٹا ہوتے ہوئے کیسے یہ کہہ سکتا تھا کہ  اپنی زندگی کا یہ فیصلہ  نہ کریں‘۔ ریحام خان سے دوسری شادی بارے سوال پر عون چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بھی عمران خان کا تھا، شادی کے بارے بات ہوئی تو میں نے کہا اگر وہ آپ کیلئے اچھی ثابت ہوسکتی ہیں تو دیر نہیں کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں