لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرکے تفتیش کرنے کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق 9مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ کے تناظر میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے عدالت میں درخواست دائر کی ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ جناح ہاﺅس حملہ کیس میں ملزم کو اٹک جیل گرفتار اور تفتیش کی اجازت دی جائے۔عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرکے تفتیش کرنے کی اجازت دیدی ہے۔