warning to PM

”پھونک پھونک کر چلیں ورنہ منزل اڈیالہ یا اٹک جیل“پی ڈی ایم ترجمان کی نگران وزیراعظم کو تنبیہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اس ماحول میں صاف شفاف الیکشن ہونا ناممکن ہیں ،انوار الحق کاکڑ سے کہتا ہوں کہ آنکھیں بند کر کے دستخط کرنا آپ کو اڈیالہ یا اٹک جیل لے جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ نگران وزیراعظم خود کو صاف شفاف الیکشن تک محدود رکھیں،اگر انتخابات آگے پیچھے ہوئے تو انکا اختتام بھی اڈیالہ یا اٹک جیل ہو گا ،اس بات پر اتفاق کرتا ہوں کہ بلوں پر صدر کے ساتھ حکومت بھی انکوائری نہیں کرا رہی،فروری میں الیکشن نہ ہوئے تو پھر خاموش آمریت ہو گی،ایک دن یہ سارے سیاستدان الیکشن الیکشن پکاریں گے،ایک دن آئے گا جو نعرہ عمران خان کا ہے وہی ن لیگ کا ہو گا ،وفاق اور صوبوں میں جس طرح نگران حکومتیں بنائی جا رہی ہیں نظر آ رہا ہے ،اگر سالے بھتیجے بھائی اور رشتہ داروں کو ہی وزیر بنانا ہے تو پھر یہ کمیٹی نہیں چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پرامن انتقال اقتدار ہماری اولین ترجیح ہے،انوارالحق کاکڑ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں