بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کی شامت آگئی، رپورٹ طلب

بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کی شامت آگئی، رپورٹ طلب

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ تعلیم نے بھرتی ہونے کے 7 سال بعد بھی بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کی رپورٹ طلب کر لی، معقول جواب نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں سکالر شپ حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ سامنے آ گیا

پاکستان ٹائم کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہےکہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ صوبہ بھر کے سکولوں میں 2015ء کے دوران بھرتی ہونیوالے اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کی مہلت دی گئی تھی اور معلوم ہوا ہے کہ بعض اساتذہ نے ابھی تک بی ایڈنہیں کیا، اپنے اپنے اضلاع میں اپنے اساتذہ کی فہرست مرتب کر کے فوری طور پر محکمہ تعلیم کو بھجوائی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں