برطانیہ میں سکالر شپ حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ سامنے آ گیا

لندن(خصوصی رپورٹ)پاکستانی شہریوں کیلئے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع آگیا، چیوننگ سکالر شپ پروگرام کیلئے درخواستیں 12 ستمبر سے جمع کروائی جاسکتی ہیں اور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 نومبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وائس چانسلرز کانفرنس کا 24 نکاتی اعلامیہ جاری
”پاکستان ٹائم“کے مطابق چیوننگ سکالر شپ بہترین تعلیمی پس منظر کے حامل اور قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو دی جاتی ہے۔یہ سکالر شپ پروگرام کسی بھی برطانوی یونیورسٹی میں ماسٹرز ڈگری کی تعلیم کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔چیوننگ ایوارڈز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ چیوننگ سکالر شپس کے لئے درخواستیں 12 ستمبر سے شروع ہوں گی۔یہ سکالرشپ طلباء کو برطانیہ میں ایک سالہ ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ان سکالر شپس کو مکمل طور پر مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے،بشمول سفری سہولت،رہائش اور کورس کی فیس بھی اس پروگرام کا حصہ ہوتی ہے۔تمام درخواست دہندگان کو اپنی تعلیمی دستاویزات،حوالہ جات اور ایک غیر مشروط برطانوی یونیورسٹی کی پیش کش جمع کرانی ضروری ہے۔اس مقصد کے لئے درخواست پورٹل کے ذریعہ جمع کرائی جاتی ہے۔مطلوبہ دستاویزات کی ڈیڈ لائن چیوننگ ایپلی کیشن ٹائم لائن میں موجود ہے۔اس کے مطابق اگر آپ کو مشروط طور پر چیوننگ سکالر شپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے تو یہ ضروری ہے کہ آپ اس عمل میں رہنے کے لئے دستاویزات کو جمع کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں