سندھ ہائیکورٹ نے سود ی کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دے دیا

سندھ ہائیکورٹ نے سود ی کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دے دیا

کراچی(کورٹ رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دیتے ہوئے آئی جی اور محکمہ داخلہ سندھ کو 26ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں : ”پھونک پھونک کر چلیں ورنہ منزل اڈیالہ یا اٹک جیل“پی ڈی ایم ترجمان کی نگران وزیراعظم کو تنبیہ
تفصیلات کے مطابق بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں سودی کاروبار کی روک تھام سے متعلق اہم سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے صوبہ بھر میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دے دیا،سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ سندھ کو قانونی کارروائی کا حکم دیا اور آئی جی سندھ کو سودی کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ سمیت 26ستمبر تک پیش ہونے کی ہدایت کردی،عدالت عالیہ نے 2 ماہ میں دی سندھ پروہیبشں آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون ایکٹ کے رولز بنانے کا بھی حکم دے دیا،واضح رہے کہ سپریم کورٹ پہلے ہی ملک بھر میں سودی نظام کے خاتمے کا حکم دے چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں