سعودی اسرائیل تعلقات؟امریکہ نے بڑی امیدیں باندھ لیں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امن بڑی بات ہے۔
وائٹ ہاﺅس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات میں پیشرفت امریکہ کے مفاد میں ہے،دونوں ممالک کے درمیان امن بڑی بات ہے۔امریکی مشیر نے مزید کہا کہ سویلین جوہری افزدوگی یا سعودی اسرائیل تعلقات کے حوالے سے فوری طور پر کسی اعلان کی توقع نہیں،اس سلسلے میں ابھی بہت کام کرنا باقی ہے،دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات کے لیے سعودی عرب اور اسرائیل سے قریبی مشاورت کے ساتھ کام جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:چینی صدر کا انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی معاشرے کو حقیقت کا روپ دینے پر زور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں