chief justice

توشہ خانہ کیس چیف جسٹس الیکشن کمیشن کے وکیل پر برہم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس الیکشن کمیشن کے وکیل پر برہم ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چیرمین پی ٹی آئی کو کون سے انصاف کے مواقع دیے گئے، تین دفعہ کیس کال کر کے ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزا سنا کر جیل بھیج دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو تو سنا ہی نہیں گیا۔چیف جسٹس نے مزید کہاکہ بہتر ہو گا پہلے ہائی کورٹ فیصلہ کرے، ہائیکورٹ نے 4 اگست کے فیصلے میں توشہ خانہ کیس سے متعلق سوالات کی فہرست ٹرائل کورٹ بھیجی تھی، کیا ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ کے سوالات پر فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا ٹرائل کورٹ نے فیصلے سے قبل تین بار ملزم کو موقع دیا ، عدم حاضری پر ٹرائل کورٹ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔اس پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حق دفاع کے بغیر توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کیسے کر دیا،ملک کی کسی بھی عدالت میں کرمنل کیس میں ملزم کو حق دفاع دیے بغیر کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا، توشہ خانہ کیس کے فیصلے کی اتنی جلدی کیاتھی۔

یہ بھی پڑھیں : توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس کے اہم ریمارکس گیند ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں