آرمی اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ باقاعدہ قانون بن گئے،گزٹ نوٹیفکیشن جاری

آرمی اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ باقاعدہ قانون بن گئے،گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)آرمی ترمیمی ایکٹ 2023 اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ 2023 باقاعدہ قانون بن چکے ہیں جن کے گزٹ نوٹیفیکیشنز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کی سہولت ایک بار پھر معطل،پریشان کن وجہ بھی سامنے آ گئی
”پاکستان ٹائم”کے مطابق پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ 2023 اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ 2023 کے قانون بننے کا گزٹ نوٹیفیکیشن 18 اگست کو جاری کیا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں بلوں کے گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری کیے جس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی ان کے گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری کردیے، دونوں بل اب ایکٹ بن چکے ہیں اور ان میں موجود شقوں کا نفاذ ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر مملکت عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں بلز قوانین بن گئے ہیں لیکن ا?ج صدر مملکت عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کی تردید کی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صدر عارف علوی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق بتایا کہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا، اللّٰہ گواہ ہے، میں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں