خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کی سہولت ایک بار پھر معطل،پریشان کن وجہ بھی سامنے آ گئی

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کی سہولت ایک بار پھر معطل،پریشان کن وجہ بھی سامنے آ گئی

پشاور(سٹاف رپورٹر ) خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کی سہولت ایک بار پھر تعطل کردی گئی، انشورنس کمپنی نے اسپتالوں کو تازہ داخلے نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ خیبرپختونخوا میں عوام کی سہولت کیلئے جاری صحت کارڈ کی سروس تیسری بار معطل کردی گئی۔ انشورنس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں تمام اسپتالوں کو نئے داخلے نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحت کارڈ پر نئے داخلے آج سے تاحکم ثانی بند کئے جائیں، سرکاری اسپتال صحت کارڈ کو صرف ایمرجنسی کیلئے استعمال کریں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پرائیوریٹ اسپتال ایمرجنسی مریضوں کو ضرورت کے وقت سرکاری اسپتال منقل کریں۔ واضح رہے کہ صحت کارڈ کی سہولت اس سے قبل بھی دو مرتبہ معطل کی جاچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے انشورنس کمپنی نے صحت کارڈ کی سہولت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا واقعہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں