پاکستان نے افغانستان کو پہلے ون ڈے میں ناکوں چنے چبوا دیئے

ہمبنوٹا(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو پہلے ایک روزہ بین الااقوامی میچ میں 142 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شہیدی کا پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے روایتی تحفہ
ہمبنٹوٹا، سری لنکا میں جاری تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا اور ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی تاہم قومی باولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان بیٹرز کو زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہرنے نہیں دیا۔قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 47.1 اوورز میں 201 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے امام الحق 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شاداب خان نے 39 اور افتخار احمد نے 30 رنز کی اننگ کھیلی۔دیگر بیٹرز میں وکٹ کیپر محمد رضوان 21،نسیم شاہ 18،شاہین آفریدی،اسامہ میر اور فخر زمان محض 2 رنز کی اننگ کھیل سکے جبکہ کپتان بابر اعظم بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹ گئے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 3،محمد نبی اور راشد خان نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 59 رنز پر ڈھیر ہو گئی، رحمان اللہ گرباز اور عظمت اللہ کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبلر فگر میں داخل نہیں ہو سکا،دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 18 اور 16 رنز کی اننگ کھیلی۔پاکستان کی جانب سے حارث روف نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2،نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک،ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں