بٹگرام چیئر لفٹ واقعہ،وزیر اعظم نے وہ حکم دیدیا جو بہت پہلے دینا چاہیے تھا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام میں پیش آئے حادثے اور بچوں کے پھنسنے کے بعد خستہ حال،حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی تمام چیئرلفٹس فوری بندکرنیکی ہدایت جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:ائیرلفٹ ریسکیو آپریشن، 3 بچوں کو بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)اور پروونشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ(پی ڈی ایم اے)سمیت تمام متعلقہ ریسکیواداروں کو تمام وسائل بروئے کارلانیکی ہدایت کی ہے۔انہوں نے پہاڑی علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں