اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا میں ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع ،بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں جاری۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی جی اے نے نیپرا میں ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کروا دی ہے،منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا،سرکاری ڈسکوز کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 7 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔نیپرا سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کیایجنسی کی درخواست پر 30 اگست کو سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سرکاری خزانہ خالی بہاولپور میں 5دن سے سپیڈو بس سروس بند