loc

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ،1شہری جاں بحق

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، کوٹلی کا 60 سالہ شہری غیاث شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کوٹلی کا 60 سالہ شہری غیاث شہید ہوگیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت گزشتہ کچھ عرصے سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، بھارتی مہم جوئی کا جواب اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر دیا جائے گا،پاکستان اپنی سرحدوں پر امن کا خواہاں ہے، شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ”مرے کو مارے شاہ مدار “بجلی کی قیمت میں پھر اضافے کی تیاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں