علی وزیر نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو غلطی سے سپیکر کہہ دیا

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر ) انسداددہشت گردی عدالت میں سماعت کے دوران علی وزیر نے جج کو غلطی سے سپیکر کہہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی دوسرے مقدمات میں ممکنہ گرفتاری،سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی
انسداد دہشتگردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران علی وزیر روسٹرم پر آگئے ، علی وزیر نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ہم اپنی بات اسلام آباد تک پہنچانا چاہتے ہیں،جلسے میں کوئی غلط بات نہیں ہوئی۔جناب سپیکر! علی وزیر نے جج کو غلطی سے سپیکر کہہ دیا،وکیل صفائی نے کہا کہ علی وزیر سابق رکن قومی اسمبلی رہ چکے اس لئے سپیکر کہہ دیا،جس پر جج نے کہا کہ کوئی بات نہیں،میں سن رہا ہوں،آپ سپیکر کہہ سکتے ہیں، جج ابو الحسنات نے کہا کہ ملک ہے تو ہم ہیں،اتنا پیارا ملک ہے ہمارا۔اس سے قبل سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور ایمان مزاری کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں عدالت پیش کیا گیا۔پراسیکیوٹر نے دونوں کے 10، 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے 3، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ علی وزیر کو چہرے پر کپڑا ڈال کر عدالت لایا گیا،علی وزیر روسٹرم پر آئے اور موقف اختیار کیا کہ جلسے میں کوئی غلط بات نہیں ہوئی،ہم نے کہا ہم اپنی بات اسلام آباد تک پہنچانا چاہتے ہیں۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:”بیٹی کی جان کو خطرہ ہے“شیریں مزاری کا عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں