عمران خان کی دوسرے مقدمات میں ممکنہ گرفتاری،سپریم کورٹ سے اہم خبر آ گئی

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر ) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی دوسرے مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:پرویز الٰہی کی سنی گئی،گھر والوں سے ملاقات،ذاتی معالج کی سہولت مل گئیں
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق رجسٹرار آفس کا کہنا ہے درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا، حالانکہ اس کے پاس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا متعلقہ فورم موجود تھا۔رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست ناقابل سماعت ہے۔وکیل سلمان صفدر نے چیئرمین تحریک انصاف کی طرف سے آئینی درخواست میں ٹرائل کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاریوں کی درخواست خارج ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں مقامی عدالت سے 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ انہیں 5 سال کیلئے سیاست سے نااہل قرار دیا گیا۔سابق وزیر اعظم کو عدالت سے سزا کے بعد لاہور میں ان کی رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا،وہ تاحال وہیں قید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں