tanveer ilyas

یوم استحصال کشمیر ریلی میرا ایمان ہے غزوہ ہند کشمیریوں کے نصیب میں ہو گا،سردار تنویر الیاس

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ہندوستانی حکومت کے غاصبانہ ،ظالمانہ اقدامات کے خلاف اور اپنے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سینکڑوں افراد کے ہمراہ یوم استحصال کشمیر ریلی میں شرکت۔ریلی میں مشیر برائے امور کشمیر قمر الزمان کائرہ، ممبران پارلیمنٹ اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم ہر کشمیری اور پاکستانی یوم استحصال کے طور پر مناتے ہیں،بھارت نے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کر کے اقوام متحدہ کے چہرے پر ایک اور زناٹے دار تھپڑ رسید کیا۔ ہندوستان نے 1947 میں اقوام متحدہ میں یہ کمٹمنٹ دی تھی کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔کشمیریوں نے اگر ہندوستان کے ساتھ جینا ہوتا تو 76 سالوں میں وہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش نہ کرتے۔ کشمیری ماو¿ں نے ایسے بہادر، غازی اور شہیدوں کو جنم دیا جس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔کشمیری اپنے آزادی کے لیے ہر قربانی دے رہے ہیں۔ایک آذان کی تکمیل کے لیے کشمیریوں نے 22 جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ کشمیری شہادتوں کے لیے قطار در قطار کھڑے ہیں ، کشمیری مائیں شہید جننے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ خود کو جمہوری ملک کا دعویدار کہلانے والے ہندوستان کو معلوم ہونا چاہیے کہ جو حضرت امام حسین کے راہ پر چلتے ہیں وہ اکھنڈ بھارت جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ بھارت کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرے ، اگر بھارت اپنے غاصبانہ اور ظالمانہ اقدامات سے باز نہ آیا تو بھارت کے اتنے ٹکڑے ہوں گے کہ وہ گن نہ پائے گا۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے مسلم امہ سے کہنا چاہوں گا کہ وہ تجارت کے نام پر بھارت کو فیورٹ قرار دے کر وجہ کائنات حضرت محمد کی تعلیمات سے انحراف کر رہے ہیں۔حدیث نبوی ہے کہ تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اگر جسم کے کسی ایک اعضاءمیں تکلیف ہو گی تو پورے جسم کو اسکا درد محسوس ہو گا،کشمیری مائیں اور بیٹیاں مسلم امہ سے سوال کرتی ہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ پاکستان کشمیر کا بنیادی فریق ہے مگر دوسرے مسلم ممالک کو بھی کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملانا ہو گا۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم ہندوستان کے اقدامات کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔ ہندوستان کو باور کرواتے ہیں کہ ہم کمزور نہیں ہیں۔ ہم عالمی قوانین کی پاسداری کر رہے ہیں۔ اگر اقوام عالم نے مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نہ نکالا تو پھر کسی کے پاس کوئی آپشن نہیں ہو گا۔ میرا ایمان ہے کہ غزوہ ہند کشمیریوں کے نصیب میں ہو گا۔ ہمارے لیے شہادت سے بڑا فخر کچھ نہیں ہے،کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے۔ میرا پختہ ایمان ہے کی کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ کشمیری شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
مشیر برائے امور کشمیر قمر الزماں کائرہ نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا یہ تکمیل پاکستان کی جنگ ہے۔ہمیں بطور قوم اس عزم کا اعادہ اور تجدید کرنی چاہیے کہ کشمیر کے ساتھ ہمارا عزم لازوال ہے اس میں کبھی کمی نہیں ہوگی۔اس موقع پر شرکاءنے بھارت سرکار کے پانچ اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر آئینی اقدامات کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ولولہ انگیز نعرے لگائے۔ شرکائ نے پاکستانی و کشمیری پرچم لہرا کر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ریلی جب ڈی چوک پر پہنچی تو سائرن بجا کر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : یوم استحصال کشمیرپاکستان سمیت دنیا بھر میں جلسے ،جلوس اور ریلیاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں